معطل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کاشف ممتاز گوندل کا منڈی بہائو الدین کے تاجر فیصل شہزاد پر تشدد، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

بدھ 30 مئی 2018 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل جن کو مبینہ بدعنوانی اور مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا تھا اس کی اپنے ساتھیوں سمیت منڈی بہائو الدین میں تاجر فیصل شہزاد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہائو الدین کو نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کیخلاف تاجر فیصل شہزاد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او منڈی بہائو الدین نے چیئرمین نیب کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل اور اس کے ساتھیوں کیخلاف تھانہ سول لائن ضلع منڈی بہائو الدین میں ایف آئی آر نمبر369/18 درج کر کے نیب کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کیخلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :