پختونخوا میں سب سے پہلے ضلع بٹگرام میں آن لائن اسٹامپ پیپر سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

بدھ مئی 15:49

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پختونخوا میں سب سے پہلے ضلع بٹگرام میں آن لائن اسٹامپ پیپر سسٹم کا آغاز کر دیا گیا، جدید سسٹم کے ذریعہ بوگس سٹامپ پیپرز اور فراڈ میں کمی آئے گی۔ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے ضلع بٹگرام میں آن لائن سٹامپ پیپر سسٹم کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے دفتر میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ذاکر حسین سمیت بٹگرام میڈیا روم کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اس موقع پر باقاعدہ طور پر جدید سٹامپ پیپر سسٹم کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید محمد فرل ثقلین نے کہا کہ آن لائن سٹامپ پیپر سسٹم سے بوگس اور دو نمبر کام بند ہو جائیں گے اور پورا ڈیٹا تین جگہوں میں محفوظ ہو گا۔ اس سے قبل سٹامپ سسٹم کا کوئی خاص ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :