ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا اچھڑیاں پٹوار خانہ پر اچانک، پٹواری غائب، شاگرد معاملات حل کرنے میں مصروف

بدھ 30 مئی 2018 15:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ زبیر خان نے عوامی شکایت کے باعث اچھڑیاں پٹوار خانہ پر اچانک چھاپہ مارا، پٹوار خانہ میں پٹواری غائب تھا اور شاگرد معاملات حل کرنے میں مصروف تھا، ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ قبضہ میں کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ زبیر خان نے گذشتہ روز عوامی شکایت پر اچھڑیاں پٹوار خانہ پر چھاپہ مارا جہاں پٹواری غائب تھا اور اس کا شاگرد موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود تمامریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ واضح رہے کہ پٹواری کے متعلق عوامی شکایت تھی کہ وہ خود حاضر نہیں ہوتا اور شاگرد کے ذریعہ معاملات حل کرتا ہے، انکوائری کے بعد پٹواری کو معطل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :