ایبٹ آباد کی تاجر تنظیموں کا امجد خان کی شاہراہ ریشم کی توسیع کے حوالہ سے دی گئی ڈیڈ لائن کی حمایت کا اعلان

بدھ مئی 15:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ایبٹ آباد کی تاجر تنظیموں نے امجد خان جدون کی شاہراہ ریشم کی توسیع کے حوالہ سے دی گئی ڈیڈ لائن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ سلہڈ تا ایبٹ آباد پبلک سکول مانسہرہ روڈ کی توسیع کیلئے امجد خان امیدوار حلقہ پی کے 39 کے شانہ بشانہ ہیں، ایبٹ آباد کی تاجر برادری ہمیشہ کی طرح عوامی مسائل کے تدارک کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

سلہڈ تا ایبٹ آباد پبلک سکول چھ کلو میٹر سڑک کی توسیع کیلئے تمام یقین دہانیاں، اعلانات اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

احتجاج کیلئے تاجر برادری، وکلاء برادری اور سول سوسائٹی نے امجد خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں تاجر رہنمائوں سردار آفتاب اور محمد رومان نے تاجر حلقوں میں رابطہ مہم بھرپور طریقہ سے چلانے کا اعلان کر دیا۔

آئے روز ٹریفک حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور طویل دورانیہ کے ٹریفک جام سے معمولات زندگی رک کر رہ گئی ہے، گرمیوں کے سیزن میں سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاح ٹریفک جام کے باعث اذی اور مشکلات کا شکار رہتے ہیں، گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں، دس منٹ کے سفر میں دو دو گھنٹے ضائع ہو جاتے ہیں۔