پختونخوا کے سب سے پہلے ضلع بٹگرام میں آن لائن اسٹامپ پیپر سسٹم کا آغاز

بدھ 30 مئی 2018 15:49

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پختونخوا کے سب سے پہلے ضلع بٹگرام میں آن لائن اسٹامپ پیپر سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جدید سسٹم کے ذریعہ بوگس سٹامپ پیپرز کی فروخت سمیت فراڈ میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین نے یہاں آن لائن اسٹامپ پیپر سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے ضلع بٹگرام میں آن لائن سٹامپ پیپر سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سٹامپ پیپروں کے ذریعہ فراڈ جیسے بہت سے معاملات سامنے آ رہے تھے، موجودہ سسٹم کی بدولت اس میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگی اور انہیں کسی غلط کام کیلئے استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔