ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا حویلیاں بازار کا دورہ،گرانفروشی پر متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے

بدھ مئی 15:51

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے بدھ کو حویلیاں بازار کا اچانک دورہ کیا، مختلف بازاروںکے دورہ کے دوران دودھ، دھی اور فروٹ کے ریٹ چیک کے، اشیاء خوردونوس مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار دکانداروں کے چالان کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سید گلفام شاہ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ بدھ کو اچانک حویلیاں شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکان داروں کے ریٹ لسٹ اور معیار چیک کئے۔

اس موقع پر اے اے سی نے متعدد دودھ فروشوں اور فروٹ والوں پر ناجائز منافع خوری کی بناء پر بھاری جرمانے کیا۔ انہوں نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ گرانفروشی کی کسی صورت اجاز نہیں دیں گے، گرانفروشی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں سمیت جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :