ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جناح روڈ پر واقع ڈینٹل کلینک سے چھ گودام واگذار کروا لئے

بدھ 30 مئی 2018 15:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جناح روڈ پر واقع ڈینٹل کلینک سے چھ گودام واگذار کروا لئے، کلینک کا مالک صرف ایک دکان کا کرایہ دیتا تھا، ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ڈینٹل کلینک کے مالک نے متعدد گوداموں پر قبضہ کر کے اپنے کلینک کی توسیع کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے ٹی ایم او اور ٹی او آر نے گذشتہ روز جناح روڈ پر واقع قریشی ڈینٹل کلینک کا سامان باہر پھینک کر ڈینٹل کلینک سے چھ گودام واگذار کروا لئے۔

ٹی ایم اے انتظامیہ نے اپنے موقف کے دوران بتایا کہ ڈینٹل کلینک کے مالک نے گذشتہ کئی سالوں سے ٹی ایم اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹی ایم اے کے چھ قیمتی گوداموں پر قبضہ کر کے اپنے کلینک کی توسیع کر لی تھی جبکہ وہ ٹی ایم اے کو کرایہ صرف ایک دکان کا دے رہا تھا۔