مونگ پھلی کی کا شت کیلئے ریتلی میرازمین موزوں ہے،زرعی ماہرین

بدھ 30 مئی 2018 15:53

سلانوالی۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء)زرعی ماہرین نے مونگ پھلی کے کا شت کا رو ں کو سفار ش کی ہے کہ مونگ پھلی کی کا شت کیلئے زمین کی تیار ی جار ی رکھیں ۔مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھی نکا س والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تا کہ او پر والی مٹی مکمل طورپرنیچے چلی جا ئے اورجڑ ی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں ،بارانی علاقوںمیں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہو ئے وتر میں ما ر چ تا اپریل میں کرنی چاہیے، مونگ پھلی کی اقسام باری 2000باڈر 479گولڈن اورباری 2011کا شت کریں ،شرح بیج 70کلوگرام پھلیاں یا 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تا کہ پودوں کی مطلوبہ تعداد 50تا60ہزا ر فی ایکڑ حاصل ہو سکے ،مونگ پھلی کیلئے موزوں ترین وقت کا شت ما رچ کے آخر ہفتہ سے لے کر اپریل کے آخرتک ہے ،مونگ پھلی کے بیج کو اگا ئو کیلئے 25در جہ سینٹی گریڈ سے ز یا دہ در جہ حرارت در کا ہوتا ہے لیکن وتر کی کمی کے پیش نظر ا سے 25مارچ سے 31مئی تک کامیابی سے کا شت کیا جاسکتا ہے، مونگ پھلی کی کا شت ہمیشہ بذ ریعہ پو ر یا ڈر ل قطاروں میں کی جا ئے، بیج کی گہرائی 5تا 7سینٹی میٹر ہو قطاروں کا درمیانی فاصلہ اورپودوں کا درمیانی فاصلہ 15تا20سینٹی میٹررکھیں ،مونگ پھلی کو بذریعہ چھٹہ ہرگزکا شت نہ کریں ،پھلی دا رفصل ہونے کی وجہ سے مونگ پھلی اپنی ضرورت کی 80فیصد نائٹرو جن فضا ء سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے البتہ نشوونما کیلئے کا شت کے و قت ایک بو ری ڈ ی اے پی جمع آدھی بو ری پوٹاشیم سلفیٹ جمع 6کلوگرام یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔