حکومت نے تعمیر و ترقی کے مشن کی بھرپورطریقہ سے تکمیل کی، ڈاکٹر ذوالفقار علی

بدھ 30 مئی 2018 15:53

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی کے مشن کی بھر پورطریقہ سے تکمیل کی ہے، سیاسی مخالفین حکومت کی کار کر د گی سے خوفزدہ ہیں، معاشی میدان ہو یا تعمیر وترقی کا سلسلہ حکومت کی کارکردگی ہر حوا لہ سے لا ئق تحسین ہے ، اپنے جاری بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین بے سرو پا با تو ں سے لو گو ں کو گمرا ہ نہیں کر سکتے عوا م سمجھ چکے ہیں کہ صرف مسلم لیگ (ن) ہی پاکستا ن کی تعمیر وترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں مخلص ہے، آئندہ عا م انتخابات مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔