کپتان عمران خان مزید 2 وکٹیں اڑانے کو تیار

رحیم یار خان سے لیگی ایم پی اے رئیس محبوب اور جیکپ آباد سے سابق ایم پی اے غالب حسین ڈومکی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 15:10

کپتان عمران خان مزید 2 وکٹیں اڑانے کو تیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑانے کی تیاری کر لی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور کپتان کا مخالفین کی ٹکٹیں اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان  ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑانے کو تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رحیم یار خان سے لیگی ایم پی اے رئیس محبوب نے پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

جب کہ جیکپ آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے غالب حسین ڈومکی نے بھھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔دونوں رہنما آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کریں جس کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔

دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔

جے یو ایف،،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔۔۔۔پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔کپتان عمران خان نے پنجاب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے60 سے زائد،،،پیپلز پارٹیکے 25 سے اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔