Live Updates

ناصر کھوسہ عمران خان کے لیے 355 پنکچر ثابت ہو سکتے ہیں

اگرناصر کھوسہ ایمانداری سے کام لیں تو ان سے بہتر الیکشن کوئی نہیں کروا سکتا دوسری صورت میں اللہ عمران خان کو ماتم سے بچائے، معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 15:29

ناصر کھوسہ عمران خان کے لیے 355 پنکچر ثابت ہو سکتے ہیں
لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2018ء) معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ ناصر کھوسہ عمران خان کے لیے 355پنکچر ثابت ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وتجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعلی پنجاب ناصر کھوسہ سمجھوتہ کرنے والے آدمی ہیں۔لیکن وہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے لیے 335 پنکچر ثابت ہوسکتے ہیں۔

اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ اگر ناصر کھوسہ ایمانداری سے کام لیں تو ان سے بہترین الیکشن کوئی نہیں کروا سکتا،لیکن اگر ناصر کھوسہ کے دل میں شہباز شریف کے لیے پرانی محبت جاگ گئی تو پھر عمران خان کا 355 پنکچر والا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے کہ جب پانامہ کیس چل رہا تھا تو اس آصف سعید کھوسہ نے اپنے بھائی ناصر کھوسہ سے کہا تھا کہ کہ جب تک پانامہ کیس چل رہا ہے،آپ میرے بھائی ہیں لیکن میرے گھر نہیں آئیے گا۔

(جاری ہے)

ناصر کھوسہ کا نام نگراں وزیر اعلی کے لیے تحریک انصاف نے پیش کیا لیکن میری دعا ہے کہ اللہ تحریک انصاف کو ماتم سے بچائے۔یاد رہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب ناصر کھوسہ کا نام فائنل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اختلافات سامنے آ ئے تھے،بعض اراکین اسمبلی نے اسے اپوزیشن لیڈر کا ذاتی فیصلہ قرار دے دیا۔ذارائع کے مطابق نگران وزیر اعلی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے اکثر اراکین کامران رسول کے نام پر راضی تھے۔

جب کہ محود الرشید کو کامران رسول کے نام پر اختلاف تھا۔ناصر کھوسہ کے حوالے سے تحریک انصاف کے اجلاسوں میں یہی کہا گیا کہ ان کے آنے سے ن لیگ کا بیوروکریسی گروپ مضبوظ ہو گا۔ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں نہ لیا گیا۔اراکین اسمبلی اور اہم عہدیداران اس حوالے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو خط لکھ کر اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔۔تحریک انصاف کے پانچ اراکیناسمبلی نے تو ایسے کاغذات بھی عمران خان کو بھینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ثابت کیا جا سکے گا اپوزیشن لیڈر نے بطور چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نمبر 1 آخری چند روز میں ایسی چیزوں کو بھی کلئیر کر دیا ہے جو کہ حکومت کی کرپشن کے ثبوت تھے۔
ناصر کھوسہ عمران خان کے لیے 355 پنکچر ثابت ہو سکتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات