رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کی گجرات کی خاتون کی جانب سے قرآن پاک کے منفرد نسخے کی تیاری کی تعریف،

وزارت مذہبی امور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ مئی 15:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم نے گجرات کی خاتون کی جانب سے قرآن پاک کے منفرد نسخے کی تیاری کو سراہا ہے اور وزارت مذہبی امور سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں ساجدہ بیگم نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ گجرات کی ایک خاتون نسیم اختر نے 32 سالوں میں قرآن پاک کا ایک نسخہ تحریر کیا ہے جو نایاب ہے‘ وہ خاتون اس نسخے کو مسجد نبوی میں رکھنا چاہتی ہیں‘ یہ ایک کارنامہ ہے‘ یہ معاملہ وزارت مذہبی امور کے نوٹس میں لانا چاہیے۔ انہوں نے چیئرز اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔