اسد درانی کی قسمت کا فیصلہ پارلیمان کو کرنا چاہیے،
آنے والی اسمبلی اسد درانی کو بلائے گی اور ان سے سوالات کئے جائیں گے‘ اگر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی‘ آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانا چاہیے‘ فاٹا انضمام کے حوالے سے فیصلہ کرکے پارلیمان نے بابائے قوم کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال
بدھ 30 مئی 2018 15:58
(جاری ہے)
فاٹا کے عوام کو 1973ء کے آئین کے تحت کور ملا ہے‘ میں تمام پشتون عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس پر میں سرتاج عزیز کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے بابائے قوم کے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے اور یہاں کے عوام کو حقوق ملے ہیں۔ انہوں نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور منظور پشتین سے مذاکرات کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس معاملے کو پارلیمان کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہ دی گئی تو اس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے، ووٹر اپنے ووٹ پر پہرہ ضرور دے گا۔ ہم نے پانچ سالوں میں کام کیا اور آئین اور پارلیمان کو عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ جب 2013ء میں اقتدار میں آئے تو 18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی‘ اللہ کے فضل سے اور جمہوریت کے حسن سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ اسد درانی کی قسمت کا فیصلہ اس پارلیمان کو کرنا چاہیے‘ ہم نے 1973ء کے آئین کو تحفظ دینا ہے۔ یہ ہائوس پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے۔ آنے والی اسمبلی اسد درانی کو بلائے گی اور ان سے سوالات کئے جائیں گے۔ اگر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی‘ آرٹیکل 6 کے تحت مشرف کا ٹرائل بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے والے ایم این ایز کی پیشی اور پارلیمان میں حاضری کے حوالے سے قانون سازی ضروری ہے۔ انہوں نے کالا ڈھاکہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء نے مجھے جھوٹا کہا ہے اور یہ معاملہ میں نے کمیٹی میں اٹھایا ہے، اس کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.