سینئر اداکارہ بندیا عید الفطر کے بعد امریکہ سے پاکستان آئیں گی

بدھ 30 مئی 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سینئر اداکارہ بندیا عید الفطر کے بعد امریکہ سے پاکستان آئیں گی۔ اس حوالے سے اداکارہ بندیا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصے سے کوشش کر رہی تھی کہ پاکستان جائوں مگر کوئی نہ کوئی ایسی وجوہات سامنے آجاتی تھیں جس کی وجہ سے اپنا پروگرام ترک کرنا پڑتا تھا مگر اب میں نے پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ عید الفطر کے بعد پاکستان آئوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کا بہت بڑا حصہ امریکہ میں گزارا ہے مگرپاکستان سے محبت اور اسکی یادیں کبھی دل سے نہیں نکال سکی۔ مجھے شوبز سے وابستہ تمام دوست یاد آتے ہیں اور امریکہ میں رہ کر سوشل میڈیا کے ذریعے انن سے رابطہ رہتا ہے ۔ اپنے ملک کی پاک مٹی مجھے بار بار اپنی طرف کھینچی ہے اور اسی وجہ سے میں عید الفطر کے بعد پاکستان آئوں گی ۔