الیکشن کمیشن کا پنجاب کے بعض اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر ناپسندیدگی کا اظہار

بدھ 30 مئی 2018 16:07

الیکشن کمیشن کا پنجاب کے بعض اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بعض اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں بدھ کو ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 16 مئی 2018ء کو تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو لکھے گئے مراسلہ جس میں ڈی آر او اور آر اوز کو ضروری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی تھی جس میں ٹرانسپورٹ‘ سیکیورٹی‘ حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور تمام سہولتیں فراہم کرنا شامل تھا اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے کچھ اضلاع سے یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ابھی تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کو ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس پر کمیشن نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ باقی صوبوں نے تسلی بخش حد تک تمام ضروری سہولتیں فراہم کی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے اطمینان کا اظہار کیا۔