سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سینجرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان پوٹزل مارکس کی جرمن سفیر کوبلر مارٹن کے ہمراہ ملاقات

بدھ 30 مئی 2018 16:07

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سینجرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جرمنی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان پوٹزل مارکس نے جرمن سفیر کوبلر مارٹن کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتنکی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرٴْامن، مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات اور خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس ناسور کی وجہ سے پوری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں گہرے دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں جن کو طویل مدتی پارلیمانی و اقتصادی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہاہے۔ سپیکر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا مخلص او رحقیقی دوست ہے اور دونوں ممالک میں پارلیمانی اور سیاسی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دونوں اقوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ دسمبر 2017میں اسلا م آباد میں منعقد ہونے والی پہلی 6ملکی سپیکر کانفرنس جس میں پاکستان کے علاوہ روس،ترکی،ایران،چین اور افغانستان نے شر کت کی۔

اس کانفرنس میں خطے میں دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے اور خوشحالی اور تر قی کے لیے قریبی تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ جرمنی کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ جرمن حکومت بھی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دیتا چاہتی ہے۔ جرمنی پورپ کی بڑی اقتصادی قوت ہے او ر پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔