ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کورواں سال 24 کروڑکے فنڈز موصول ہوئے،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

بدھ 30 مئی 2018 16:07

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو اس سال 24 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار روپے کے فنڈز موصول ہوئے جس میں سے اب تک بیس کروڑ 67 لاکھ سے زائد کے اخراجات سے 84 فیصد فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔ وہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری اور ڈی ایم او حافظ عبدالمنان بیگ کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوںکے ایم ایس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو ہیلتھ کونسلز کیلئے مہیا کی جانے والی گرانٹ اور اس کے استعمال کاجائزہ لیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس حضرات کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل ہیلتھ کونسلز کے ذریعے علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کیلئے بھر پور اقدامات کر ے ۔انہوں نے تحصیل کونسلز کے ذریعے گرانٹس کے استعمال کے تناسب پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتالوں میں میڈیسن اور ڈاکٹروں کے علاوہ سٹاف کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کے بارے میں مقرر کئے گئے ہداف کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہر خان کے علاوہ دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :