سالم انٹر چینج پر اسلحہ ومنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ہیروئن، چرس واسلحہ برآمد

بدھ مئی 16:07

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سالم انٹر چینج پر اسلحہ ومنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ہیروئن،، چرس وبھاری تعداد میں پسٹل30بور ،میگزین وگولیاں برآمد۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ڈی ایس پی بھلوال خالد محمودانور کی نگرانی میں ایس ایچ اوپھلروان حسین مہندی عمران کی سربراہی میں انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ ملکر سالم انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبریB-4659اسلام آباد میں سوار بہن بھائی ملزمان وقاص ولد شیر ، مسماة شمیم اختر اور اکبر حسین سکنائے ضلع ہری پور کو نیچے اتارکر کارکی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے 25عدد پسٹل30بور، 49عدد میگزین اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ دوران چیکنگ سالم انٹرچینج پرملزمہ شاہین کوثر سکنہ چک70شمالی کے سامان کی تلاشی پر سامان میں چھپائی منشیات ہیروئن ایک کلو گرام اور چرس 1070گرام برآمد ہوئی ۔

گرفتارچاروں ملزمان کے خلاف تھانہ پھلروان میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔