5رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ، اسلحہ و رقم برآمد

بدھ مئی 16:07

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ اور رقم بھی برآمد ہوئی.تفصیلات کے مطابق نوالی بٹرانہ روڈ پر اور لالیاں ریلوے سٹیشن سے گن پوائنٹ پر ملازمین کو یر غمال بنا کر نقدی موبائل فون لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے پانچ افراد کو پولیس تھانہ عطاء شہید ضلع سرگودھا نے حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایاکہ وہ سلانوالی بڑانہ روڈ لالیاں ریلوے سٹیشن سمیت سٹون مارکیٹ شاہین آباد سلانوالی سمیت مختلف مقامات پر گن پوائنٹ پر ٹرکوں سے نقدی اور موبائل فونز چھینتے تھے ۔