تیز رفتار موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی

بدھ مئی 16:07

سرگودھا۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) تیز رفتار موٹر سائیکل سوار جاںبحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ آدھی سرگل کے قریب تیز موٹر سائیکل سوار محمدعباس جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی قمر اقبال شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

قمر اقبال کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی ۔

اس کے علاوہ سابوال کے قریب موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے 4خواتین سمیت 7افرادشدید زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیںتحصیل شاہپور سٹی تا کنڈان روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں محمد اشفاق ، شاہ پور خوشاب روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کر ثمرین اور محمد عثمان شدید زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :