کراچی ائیرپورٹ میدان جنگ بن گیا

عمرہ زائرین وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے لڑ پڑے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ مئی 15:46

کراچی ائیرپورٹ میدان جنگ بن گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2018ء) کراچی ائیرپورٹ میدان جنگ بن گیا۔ عمرہ زائرین وطن واپسی پر آب زم زم کے لیے لڑ پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ائیرپورٹ اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگ گیا جب عمرہ زائرین عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تو آب زم زم کے لیے لڑ پڑے۔۔کراچی ائیرپورٹ پر صورتحال اتنی خراب ہو گئی کہ جگھڑے پر قابو پانے کے لیے ایس ایف کو طلب کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جس کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ کرکے واپس آنے والے زائرین کراچی ایئرپورٹ پر آپس میں بری طرح لڑ پڑے۔اور اس دوران جھگڑے میں استقبال کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کراچی ائیرپورٹ ایک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگ گیا۔

صورتحال بے قابو ہو گئی تو جگھڑے پر قابو پانے کے لیے ایس ایف کو طلب کرنا پڑ گیا ذرائع کے مطابق یہ جھگڑا آب زم زم کی ملکیت کے معاملے پر ہوا ۔معاملہ تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا کراچی ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد کے باہر لاؤنج میں زائرین نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ جھگڑے کے سبب عمرہ زائرین کی رشتہ دار خواتین نے ایئر پورٹ پر چیخ و پکار شروع کردی۔

معاملہ بہت بڑھ گیا تو عمرہ زائرین پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا جس نے مداخلت کرکے دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی۔ ائیرپورٹ پر موجود کسی شخص نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔جو کہ اب وائرل ہو چکی ہے۔۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر آب زم زم پر لڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا کہ یقین نہیں آ رہا کہ یہ لوگ عمرہ کی ادائیگی کر کے لوٹ رہے ہیں اور اس کے بعد اس طریقے سے لڑ رہے ہیں۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: