شنگھائی ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثرکن رہی، ایشین گیمز میں تمغے جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، ملک افتخار

بدھ مئی 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان ووشو فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے صدر ملک افتخار نے کہا ہے کہ شنگھائی ووشو کنگ فور انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن رہی، فائٹرز کی تیاریاں ٹریک پر ہیں اور اب ایشین گیمز میں تمغے جیتنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ دو پاکستانی کھلاڑیوں نے شنگھائی ووشو چیمپئن شپ میں دو چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی چیمپئن شپ کھلاڑیوں کا امتحان تھا، انہوں نے مشکل حریفوں کو شکست دے کر تمغے جیتے جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا کہ ان کی ایشین گیمز کے حوالے سے تیاریاں اچھی ہے اور اب ہماری ان سے انڈونیشیا میں شیڈول ایشین گیمز میں تمغے جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میگا گیمز کے حوالے سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے، ہمارے لئے اچھی خبر ہے کہ دو مرتبہ کے ایشین گیمز میڈلسٹ سید مراتب علی شاہ مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور وہ ایشین گیمز میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سات مرد اور پانچ خواتین کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو تھوڑا عرصہ ایران میں تربیت کا موقع مل سکے تاکہ وہ جدید اور اعلیٰ تربیت حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :