پاکستان کی دو خواتین گالفرز انڈونیشیا میں شیڈول ورلڈ جونیئر گالف چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی

بدھ مئی 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) دو رکنی قومی ویمن ٹیم آئندہ ماہ انڈونیشیا میں شیڈول ورلڈ جونیئر گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 5 سے 8 جون تک جکارتہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس رایا گالف کلب کی پرکھااعجاز اور کامرہ گالف کلب کی ہمنہ احمد میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی جبکہ پاکستان گالف فیڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن زینت عائشہ بطور مینجر ٹیم کے ساتھ ہوں گی۔

پرکھا اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا باعث مسرت ہے، میں اپنے کوچ محمد عمران کی زیر نگرانی بھرپور تیاری کر رہی ہوں، کوشش ہو گی کہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹوں۔

متعلقہ عنوان :