سابق آسٹریلوی کرکٹر فل جیکس نیوسائوتھ ویلز کلب کے نئے کوچ مقرر

بدھ 30 مئی 2018 16:10

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر فل جیکس نیوسائوتھ ویلز کرکٹ کلب کے نئے کوچ مقرر ہو گئے۔ انہیں ٹرینٹ جونسٹن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، کلب نے 2017-18ء سیزن میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر جونسٹن کو برطرف کیا تھا۔

(جاری ہے)

39 سالہ جیکس نے بھرپور انداز سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 11 میچز میں تین سنچریاں سکور کی تھیں لیکن کمر کی تکلیف سے دلبرداشتہ ہو کر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا پڑا تھا، انہیں بحیثیت کھلاڑی 76 شیفلڈ شیلڈ میچز میں بھی نیوسائوتھ ویلز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :