کرناٹک، کیرالہ میں پری مون سون بارشوں سے تباہی،دیگر حصوں میں شدید گرمی

کرناٹک میں تین دن سے جاری بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ، اسکول و کالج بند کردیئے گئے

بدھ مئی 16:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک اور کیرالہ میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے باعث نظام زندگی متاثر ہے، تین دن سے جاری بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور اسکول و کالج بند کردیئے گئے ،دوسری جانب بھارت کے شمالی حصوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے باعث نظام زندگی متاثر ہے، تین دن سے جاری بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہیاور اسکول و کالج بند کردیئے گئے ۔۔پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ کیرالہ میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔دوسری جانب بھارت کے شمالی حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :