سوڈان کی یمن جنگ میں شرکت اخلاقی ذمے داری تھی ، وزیر دفاع

فوج ملکی ابتر معاشی صورت حال کے باوجود یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی،سعودی سفیر سے ملاقات

بدھ 30 مئی 2018 16:10

خرطو م(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سوڈانی وزیر دفاع عواد بن عوف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی عرب اتحاد کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ میں شرکت ایک اخلاقی ذمے داری تھی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع ابن ِ عوف نے یہ بات خرطوم میں سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن جعفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات کے بعد سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کے دفتر کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔اس میں صدر بشیر نے سعودی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سوڈانی فوج ملک میں موجود ہ ابتر معاشی صورت حال کے باوجود یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی جاری رکھے گی۔