غزہ پٹی کے علاقے میں 30 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل

2014کی جنگ کے بعد سب سے زیادہ مارٹرگولے اسرائیلی علاقے میں فائر،جوابی کارروائی کی،عسکری بیان

بدھ 30 مئی 2018 16:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے علاقے میں 30 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔یہ کارروائی فلسطینی علاقے سے راکٹ داغے جانے کے رد عمل میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جار ی کیے گئے اسرائیلی فورسز کے بیان میں کہاگیاکہ یہ کارروائی فلسطینی علاقے سے راکٹ داغے جانے کے رد عمل میں کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی علاقے میں فائر کیے گئے راکٹ اور مارٹر گولوں کی تعداد 2014 کی جنگ کے بعد سب سے زیادہ تھی۔ ترجمان کے مطابق اس کے جواب میں 30 سے زائد اہداف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ اہداف حماس اور فلسطینی جہاد نامی تنظیموں سے تعلق رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :