اسرائیلی نیوی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والی کشتی قبضے میں لے لی

کشتی پر سوار افراد اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے،منتظمین

بدھ مئی 16:15

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) اسرائیلی بحریہ نے ایک ایسی کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے جس پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد سوار تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ اس کشتی پر سوار افراد اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ منتظمین میں سے ایک، صلاح عبدالعاطی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اس کشتی کو گھیر کر اس پر قبضہ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کشتی سے 30 منٹ سے زائد وقت تک رابطہ منقطع رہا۔

متعلقہ عنوان :