جی ٹوئٹنی اجلاس کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی تلاش ،

کئی ممالک میں چھاپے اٹلی، اسپین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں چھاپے، کارروائی میں یورو جًسٹ نامی ایجنسی کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا

بدھ 30 مئی 2018 16:15

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) جرمن شہر ہیمبرگ میں گزشتہ برس ہونے والے جی ٹوئٹنی سربراہی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی تلاش میں پولیس نے اٹلی، اسپین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق دفتر استغاثہ اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں یورو جًسٹ نامی ایجنسی کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ یہ ایجنسی مجرمانہ معاملات میں عدالتی تعاون فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہیمبرگ شہر میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔