انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ کابھارتی فوج کے ہاتھوںکشمیر میں شہید ہونے والی آسیہ اور نیلوفر کو نوویں برسی پر خراجِ عقیدت

بدھ 30 مئی 2018 16:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) بھارتی فوج کے ہاتھوںکشمیر میں شہیدہونے والی آسیہ اور نیلو فر کو نویں برسی کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

سترہ سالہ آسیہ جان اور بائیس سالہ نیلوفر جان کو بھارتی فوج کی جانب سے 29مئی 2009 کو اغواء کرکے اپنی تحویل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیااور اگلے دن 30مئی 2009 کو ان دونوں کی لاشیں شہر کے ایک کم گہرے پانی میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔

انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) آسیہ اور نیلو فر کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور بھارت کی جانب سے جنسی زیادتی کوتحریکِ آزادی کو دبانے کیلئے آلہٴ جنگ کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے۔انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر)، ایک غیر جانبداربین الاقوامی این جی او ہے جو تنازعہٴ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پُر امن حل کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :