پی ٹی آئی میں اندروانی اختلافات ایک بار پھرکھل کرسامنےآگئے

پی ٹی آئی نےاپنےہی نامزدکردہ نگراں وزیراعلیٰ کےنام پرواویلا شروع کردیا، ناصرکھوسہ کو وزیراعلیٰ پنجاب اوراپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے اتفاق رائےسے نامزد کیا،پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈرپرالزام تراشی شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ مئی 15:54

پی ٹی آئی میں اندروانی اختلافات ایک بار پھرکھل کرسامنےآگئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف میں اندروانی اختلافات ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ہی نامزد نگراں وزیراعلیٰ کے نام پرواویلا شروع کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ہی اپوزیشن لیڈرپرالزام تراشی بھی شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس تحریک انصاف میں مرکز میں جہانگیرترین گروپ اور شاہ محمود قریشی گروپ جبکہ پنجاب کی سطح پر علیم خان گروپ اور میاں محمود الرشید گروپ آمنے سامنے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے نااہل پارٹی رہنماؤں کے پارٹی امور چلانے پر تنقید کی جس پر جہانگیرترین نے شاہ محمود قریشی کو خبردار بھی کیا کہ آپ مجھ پر تنقید کررہے ہیں؟ اسی طرح ایڈووکیٹ حامد خان نے بھی سپریم کورٹ میں نااہل رہنماؤں جن میں جہانگیرترین پر تنقید کی کہ یہ لوگ پارٹی معاملات چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پارٹی کیلئے مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔

تاہم اب اختلافات ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئے ہیں۔جس کے تحت علیم خان گروپ نے اپنی جماعت کے اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کے نامزد کردہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصرکھوسہ کی اہلیت پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کا نام تحریک انصاف نے خود تجویز کیا تھا۔

تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام کی تائید ن لیگ کے قائد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کی۔اب اگر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرتحریک انصاف کو کوئی اعتراض ہے تو گیند پی ٹی آئی کی کورٹ میں ہے۔۔پی ٹی آئی نے پہلے خود نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پراتفاق کیا پھر اب ناصر کھوسہ کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔جوکہ اچھی سیاسی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے ،یہ اچھا سمجھا جارہا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پراتفاق رائے سامنے آیا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ بیٹھ کراتفاق کیا۔جبکہ نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کے نام کی اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے خو دمیڈیا کے سامنے آکر تائید بھی کی تھی۔اس سے پہلے پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے نام پر اتفاق کیا ، جب پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تنقید کی توپی ٹی آئی منظور آفریدی کے نام سے بھی پیچھے ہٹ گئی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی نمبر گیم سمجھ سے باہر ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور گروپ کا اجلاس ہوا۔ جس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر خان کھوسہ کے ناموں پر جائزہ لیا گیا۔