Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل کل سے شروع

کل پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان متوقع

بدھ 30 مئی 2018 16:17

تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل کل سے شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل کل (جمعرات) سے شروع کیا جائے گا ، کل (جمعرات ) پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ 2اور 3 جون کو پنجاب ،4جون کو فاٹا ‘ خیبر پی کے،5جون کو سندھ ،6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے حتمی نام سامنے آئینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس آج بروز جمعرات 31مئی سے طلب کیے گئے ہیں جن میں مختلف امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور یہ مرحلہ 6جون تک مکمل ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کل پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان متوقع ہے ۔جبکہ 2اور3 جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ،4 جون کو فاٹا اور خیبر پختوانخواہ ،5جون کو سندھ اور 6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے حتمی نام سامنے آئیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 14قومی اور 30صوبائی حلقوں کے انٹرویوز بھی مکمل کر لیے گئے ہیں اور امیدواروں کا اعلان جون کے پہلے ہفتے ہو گا۔پارٹی کی جانب سے لاہور کے 4حلقوں میں گزشتہ انتخابات جیتنے والوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات