نیلم ، پولیس کی کامیاب کارروائی،چانگن کا بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،عوام علاقہ کا خراج تحسین

بدھ 30 مئی 2018 16:17

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) چانگن کا بدنام زمانہ منشیات فروش قانون کے ہتھے چڑھ گیا، تھانہ پولیس شارد ہ کی کامیاب کارروائی پر عوام علاقہ کا خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ایس پی نیلم کی ہدایت پر ملک فارو ق ایس ایچ او شاردہ نے ہمراہ پولیس نفری امان اللہ خان و دیگر نے تھانہ لوات کی حدود میں میں چھاپہ مار کر منشیات فروش کو دھر لیا ۔

جبکہ تھانہ پولیس لوات کی ملی بھگت کے باعث ملزم گذشتہ کئی عرصہ سے مکروہ دھندے میں مصروف تھا ۔ تھانہ پولیس لوات کی ملی بھگت کے باعث بے حسی نے نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلاء کر دیا تھا ۔عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نیلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شاردہ نے ہمراہ نفری منشیات فروش محمد ساجد کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کی گئی ۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ نوجوان نسل نشے کی لعنت سے بچ سکے ۔ یاد رہے منشیات فروش گروہ نے منظم حکمت عملی کے تحت اپنی آمدنی میں اضافہ کی خاطر نوجوان نسل کو چرس، شراب و دیگر نشے کا عادی بنایا جاتا ہے جبکہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے متعلقہ تھانہ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو رشوت کے عوض رام کر لیا جاتا ہے ، جس باعث نشہ آور افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :