مظفر آباد، ضلعی انتظامی کی کارروائیاں، مچھر، مکھی مار سپرے سے متاثرہ مضرصحت گوشت تلف کردیا یگا

بدھ مئی 16:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء)ضلعی انتظامیہ کی شہر بھرمیں کارروائیاں،مچھر مکھیاں مارنے والے سپرے سے متاثرہ مضر صحت گوشت کو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کی ہدایت پر نائب تحصیلدار مظفرآباد بلال فاتح نے مرغ مارکیٹ،مٹن مارکیٹ، گھڑی پن چوک، ڈنگہ کوٹ میٹ ہوم پر چھاپہ مار کر مچھر مکھیاں مارنے والے سپرے سے متاثرہ مضر صحت گوشت کو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا اس موقع پر نائب تحصیلدار مظفرآباد بلال فاتح کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوش کی فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

گوشت کو ضبط کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے۔ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے جو انسانی جانوں کی پروا نہیں کرتے اور مال بنانے کے چکر میں مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہیں ایسے افراد کو قرار سزا دی جائے گی جو اس کام میں ملوث پائے گے۔عوام تعاون کریں تو ان کی شکایت کا ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔