فلائی کنڑول پراجیکٹ کے آم، امردو اورکینودنیا بھر میں پسند کئے جانے لگے

بدھ مئی 16:21

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے فلائی کنڑول پروگرام سے تیار کردہ آم، امردو اورکینوکو دنیا بھر میں پسند کیا جانے لگا ،فروٹ فلائی کنڑولنگ پروگرام سے مذکورہ تینوں پھلوں کواب دنیا بھرمیںاہمیت دی جارہی ہے ذرائع کے مطابقآم کے باغات کے زیر کاشت رقبہ 2 لاکھ 75 ہزار ایکڑ سے ہر سال تقریباً1.

(جاری ہے)

304ملین ٹن پیداوار کا حصول ممکن ہے، زرعی ماہرین کی طرف سے آم کے باغات کی آبپاشی ستمبرتا وسط جنوری روکنے کی سفارش کی ہے ، خوابیدگی کے مرحلے پر آم کے پودوں کو گدھیڑی اور تیلا کے حملے سے محفوظ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، خوابیدگی کے دوران پودوں میں خوراک جمع کرکے تبدیل کرنے کا عمل جاری رہے گا، بغیر بیج کے منصوبے شروع کرنے سے دنیا بھر میں پاکستانی کینوں کی مانگ بڑھ جائیگی، مذکورہ پراجیکٹ سے پاکستان کوکینواورآم کی نئی منڈ یاںملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور غیر ملکی تاجر پاکستانی زرعی اجناس میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے آم ، کینو اور امرود عالمی مارکیٹ میں بجھوانے کیلئے گریڈنگ بہت ضروری ہے ، بغیر گریڈنگ کے کسان اپنی مصنوعات کی اچھی قیمت حاصل نہیں کرسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :