نیب کراچی کے جانب سے کل کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے گا

عوام اپنی شکایات کھلی کچہری میں شرکت کرکے درج کرواسکتے ہیں، ترجمان نیب کراچی

بدھ 30 مئی 2018 16:21

نیب کراچی کے جانب سے کل کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر شیڈول کے تحت نیب کراچی کی جانب سے کل جمعرات 31مئی کو کھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے گا۔ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری صبح 10 بجے سے 12 بجے تک نیب کراچی کے دفترباالمقابل کینٹ اسٹیشن میں منعقد کی جائے گی۔ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی ودیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔

عوام اپنی شکایات کھلی کچہری میں شرکت کرکے درج کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عوام ذاتی شکایات جیسے کہ پیسہ کی لین دین اور فراڈ جیسے نوعیت کی شکایتین جمع کروانے سے گریزاں کریں۔ ایسی شکایات نیب قوانین کے زمرے میں نہیں آتیں۔انہوں نے کہاکہ عوام قومی املاک کو نقصان دینے والوں کی نشاندہی کریںاور سرکاری منصوبہ جات ودیگر سرکاری کاموں میں خوردبرد کے متعلق شکایات جمع کروائیں۔

نیب قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لیئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ترجمان نیب کراچی نے کہاکہ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس اور بذریعہ ٹیلیفون نمبرز [email protected]،021-111-622-622،فیکس 021-99207949 پر بھی ارسال کر کے رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔