جمہوریت اور سول بالا دستی کا قیام مسلم لیگ نوازکا عظیم کارنامہ بن چکاہے،صاحبزادہ شبیرحسن انصاری

میاں شہبازشریف دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے لیے رول ماڈل ہیں، نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے، مرکزی ایگزیکٹوممبرن لیگ

بدھ 30 مئی 2018 16:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر وسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیرحسن انصاری نے کہا کہ پورے حیدرآباد کی عوام نوازشریف کا مشن کامیابی سے آگے لیکر چلنے پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کیونکہ انہوںنے سخت ترین حالات میں بھی ملک کومظبوط اور خوشحال بنانے کے لیے میاں نواشریف کے وژن کو جاری رکھا ہے ، آج قوم دیکھ لے کہ جمہوریت اور سول بالا دستی کا قیام مسلم لیگ نوازکا عظیم کارنامہ بن چکاہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ عوام ایک بار پھر سے پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں ۔

جبکہ نوازشریف اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے، کیونکہ ان پر بے بنیاد مقدمات بنواکر صرف شریف خاندان کو ہی نہیں بلکہ نوازشریف کے چاہنے والوں کو آزمایا گیا ہے جس کا بھرپور جواب آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے حیدرآباد میں حلقہ این ای227 میں اپنے انتخابی دفتر سے جاری بیان میں کیا ،انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کردیاہے کہ کس کس طرح سے شور مچاکر عوام کو گمراہ کیا گیا اس کے باوجود مخالفین نواشریف پر کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت نہ کرسکیں ہیں، انہوںنے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو احساس ہورہاہے کہ نواشریف پر کیوں مصیبتوں کے پہاڑ کھڑے کیئے جاتے رہے ہیں،آج حکومت کارکردگی قوم کے سامنے ہے کہ اس نے کن حالات میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رکھاہے سب جانتے ہے کہ حکومت کے شروع کے دنوں میں ہی 126دن کے دھرنے نے ملک کو پچاس سال پیچھے کی جانب دھکیل دیاتھا ایک سازش کے تحت حکومت کو مسلسل کمزور کیا جاتا رہا اور آخر کار ایک منتخب جمہوری حکومت کے وزیراعظم پر بے بنیاد الزامات لگاکر اس سے وزرات عظمیٰ کا منصب چھین لیا گیا ،انہوںنے کہاکہ اس کے برعکس مسلم لیگ نوازکے قائدین اور کارکنوں نے ہمت نہ ہاری اور جس انداز میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی باگ ڈور کو سنبھالا اور ملک کو آگے کی طرف لیکر چلے اس کی جسقدر بھی تعریف کی جائے کم ہوگی ،انہوںنے مزید کہاکہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ملک کے ہر شعبے میں عوام کو دیلیف دینے کاعزم رکھا ، میاں شہبازشریف دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے لیے رول ماڈل ہیں ،جنھوں نے اپنے ترقیاتی کاموں کی بدولت پاکستان کو ایک جدید پاکستان بنانے میں اپنا کردار اداکیا ۔