بینک الفلاح لمیٹڈ کا اگلے تین سال کے لیے بینک کے نو ڈائریکٹرز کا انتخاب کے لیے ایک ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

بدھ مئی 16:31

بینک الفلاح لمیٹڈ کا اگلے تین سال کے لیے بینک کے نو ڈائریکٹرز کا انتخاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بینک الفلاح لمیٹڈ کے زیر اہتمام کراچی میں اگلے تین سال کے لیے بینک کے نو ڈائریکٹرز کا انتخاب کرنے کے لیے ایک ایکسٹرا آرڈنری جنرل میٹنگ (ای او جی ایم) کا انعقاد کیا گیا۔ ای او جی ایم میں بینک کے شیئر ہولڈرز، ڈائریکٹرز اور اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں ہز ہائی نس شیخ نہیان مبارک النہیان ، عبدللہ خلیل المتاوی، خالد من السعید العتیبہ، ایفسٹریشیوجارجیو اراپوگلو، عبدللہ نصر حویلیل المنصوری، ڈاکٹر عائشہ خان، جیورجی ٹامس لیڈکس، شہزاد نقوی اور صدر و سی ای او بینک الفلاح نعمان انصاری شامل ہیں۔

تمام منتخب شدہ ارکان اسٹیٹ بینک سے منظوری کے بعد تین سال تک ا ن عہدوں پر فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بینک الفلاح کے کمپنی سیکریٹری ، گروپ ہیڈ لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز میاں اعجاز احمد ، چیف رسک آفیسر سہیل یعقوب خان ، چیف فنانشل آفیسر انجم حئی ، گروپ ہیڈ کارپوریٹ انوسٹمنٹ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس بلال اصغر، ہیڈ اسٹریٹجی عاصم واجد جواد اور ہیڈ ہیومن ریسورسز اینڈ لرننگ حفصہ عباسی بھی موجود تھے۔

ای او جی ایم کے فوراً بعد نو منتخب شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایمرجنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بورڈ نے ہز ہائی نس شیخ نہیان مبارک النہیان کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب کرلیا جبکہ موجودہ شرائط و ضوابط کی بنیاد پر نعمان انصاری کو اگلے تین سال کے لیے بینک کا سی ای او منتخب کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :