الخدمت کراچی کے تحت پہلی سیٹلائٹ فارمیسی کا افتتاح کل ہو گا

افتتاح امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے،فارمیسی کے قیام سے مریضوں ولواحقین کو درپیش مشکلات حل ہو ں گی

بدھ مئی 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) الخدمت کراچی کے تحت پہلی سیٹلائٹ فارمیسی کا افتتاح کل 31 مئی بروز جمعرات 3بجے سہ پہر الخدمت اسپتال ناظم آباد میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔الخدمت کے تحت قائم ہونے والی اس سیٹلائٹ فارمیسی سے اسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو درپیش مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے گی اوروہ کسی مشکل کے بغیر 24گھنٹے فارمیسی سہو لت سے استفادہ کر سکیں گے ۔