قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا عوام امن دشمن قوتوں کو ان کے بلوں سے نکال کر دم لیں گے لیویز فورس کا پشین کے قریب سرخاب مہاجر کیمپ میں ایک مکان پر چھاپہ ،

جوابی فائرنگ میں ملزموں کا سہولت کار زخمی ہوا لیویز نے دو مطلوب ملزمان کو زخمی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

بدھ 30 مئی 2018 16:38

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کی خصوصی ہدایت پرلیویز فورس نے پشین کے قریب سرخاب مہاجر کیمپ میں ایک مکان پر چھاپہ مار ا جہاں روپوش ملزمان نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں ملزموں کا سہولت کار زخمی ہوالیویز نے دو مطلوب ملزمان کو زخمی ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے گرفتار ملزمان کوئٹہ عدالت روڈ کے واقعے میں مطلوب تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا عوام امن دشمن قوتوں کو انکے بلوں سے نکال کر دم لیں گے ضلع سے منشیات کا خاتمہ ہمارا مشن ہے پرامن ضلع پشین کو کسی صورت عوام دشمن قوتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے یہاں کے عوام کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے