جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ تعلیمی تبدیلی اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو اپنا نصب العین بنانا چائیے اور جامعہ اسی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال

بدھ 30 مئی 2018 16:38

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ تعلیمی تبدیلی اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کو اپنا نصب العین بنانا چائیے اور جامعہ اسی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیںانہوں نے کہا کہ اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف تحقیقی پروجیکٹ کے انعقاد کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔

ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف تعلیمی تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد ایک دوسرے کے تعاون اور تجربات کو تعلیمی بہتری اور ادارے کی ترقی کے لئے برو ء کار لانا مقصود ہے ۔

(جاری ہے)

جامعہ بلوچستان کا بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 26واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔

جس میں ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر اختر محمد کاسی، ڈاکٹر مسعود احمد صدیقی، ڈاکٹر مدثر اسرار، ڈاکٹر ملک طاہر، ڈاکٹر نائید انجم چشتی، ڈاکٹر فائزہ سعید، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا رکھا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، امتحانات اور داخلوں کا طریقہ کار، کارکردگی رپورٹ، مستقبل کے منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں 25ایم فل اور 03 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا، مختلف فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :