سبی میں جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے ،سبزی منڈی ، ویگن اڈہ ،اور فروٹ منڈی کو جلد فعال کیا جائے گا،کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ

بدھ 30 مئی 2018 16:38

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میں جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے ،سبزی منڈی ، ویگن اڈہ ،اور فروٹ منڈی کو جلد فعال کیا جائے گا،سبزی منڈی 15جون تک مکمل کیا جائے گا جس کے بعد شہر کے تمام سبزی ریڑھی بانوں کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا ،ویگن اڈہ آخری مرحل میں ہے جسے رواں سال مکمل کیا جائے گا،سبی کے سرکاری دفاتر کے لئے ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے دسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جس کی تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے ،کمشنر سبی ڈویژن سہیل بلوچ کی شہری میں جاری مختلف اسکیمات کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ کے ہمراہ ایکسین بی اینڈآر ون میر حبیب الرحمن بلوچ،ایکسین بی اینڈ آر ٹو محمدبشیر ناصر تھے انہوں نے سبی میں زیر تعمیر سبزی منڈی، فروٹ منڈی اور ویگن اڈہ کے منصوبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر سبی میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی 15جون تک مکمل کیا جائے گا جس کے بعد سبزی منڈی کو فعال بناتے ہوئے شہر کے تمام سبزی ریڑی بانوں کو وہاں منتقل کیا جائے گا جبکہ فروٹ منڈی کو بھی جلد ہی مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس آڈہ رواں سال میں مکمل کر کے تمام ٹرانسپورٹر ز کو ویگن اڈہ منتقل کر دیا جائین گاجس کے بعد شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درست ہوگا اور بازار کی خوبصورتی بھی بحال ہو گی انہوں نے کہا کہ سبی میں سرکاری دفاتر کے لئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جو 72کمروں پر مشتمل ہوگا جو ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کیا جائے گا جس کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا اور نئے منصوبوں کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :