قومی اسمبلی نے معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی ) بل 2018ء کی منظوری دیدی

بدھ 30 مئی 2018 16:41

قومی اسمبلی نے معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی ) بل 2018ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اقلیتی سیاسی رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں رمیش لعل نے چرن جیت سنگھ کے قتل کی مذمت کی اور سپیکر سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے لئے کہا جس پر ایوان نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی) بل 2018ء قائمہ کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اجازت ملنے پر انہوں نے تحریک پیش کی جبکہ ایوان نے بل کی منظوری دے دی۔