او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو مزید اپ گریڈ کیاجا رہا ہے‘ عثمان انور

پورٹل کو اپ گریڈ کرنے سے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، اجلاس سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ او پی سی کمپلینٹ ویب پورٹل کو اپ گریڈ کر کے استعمال کنندگان کیلئے مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو اپ گریڈ کرنے اور استعمال کنندگان کیلئے مزید آسان بنانے سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران اوور سیزپاکستانیوں کی مختلف اداروں میں زیر التواء شکایات کے متعلق تفصیلی غور خو ض کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل او پی سی نے متعلقہ ڈیلنگ افسران کو ان کے جلد حل کے ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ عثمان انور نے کہا کہ سمندر پار افراد کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور موصول ہونے والی شکایات میں سے 60فیصد حل کی جا چکی ہیں۔ چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری، کوآرڈینیٹر حاجی نواز، ڈائریکٹرز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر افسران اجلاس میںشریک تھے۔

متعلقہ عنوان :