Live Updates

تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو پارٹی کے زوال کا سبب بننے والے ہیں‘عزیز الرحمن چن

بدھ 30 مئی 2018 16:44

تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو پارٹی کے زوال کا سبب بننے والے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے پاس کوئی ویژن نہیں عمران خان سیاست سے نابلد ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ایک دن کچھ بیان دے دیا جاتا ہے اور دوسرے دن اس کے برعکس ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ پر تحریک انصاف کے شور شراب پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کو نامزدہ نگران وزیر اعلیٰ پر تحفظات تھے تو پہلے اتفاق رائے کیوں کیا گیا ۔تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اپنی قیادت سے سخت نالاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو تحریک انصاف کے زوال کا سبب بننے والے ہیں۔ تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات