نیوزی لینڈکے مویشیوں میں بیکٹیریاکا خطرہ، ڈیڑھ لاکھ بیل تلف کریئے گئے

ان بیلوں میں مائیکو پلازما بیووِس نامی بیکٹیریا پھیل رہا تھاجس پر انہیں تلف کیاگیا،حکام کی گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 16:51

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء)نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھنے کے تدارک کے لیے ڈیڑھ لاکھ بیل تلف کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ ان بیلوں میں مائیکو پلازما بیووِس نامی بیکٹیریا پھیل رہا تھا جس کے باعث ان کو تلف کرنے کا اقدام اٹھانا پڑا۔ ویٹنری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جانوروں کی جان کو محفوظ بنانے کے لئے ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں کامیابی کی صورت میں ملک سے متعلقہ بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار گلہ بانی پر ہے۔