ترک فورسز نے چھاپہ مارکارروائی میں خاتون سمیت پانچ کرد دہشت گردگرفتارکرلیے

بدھ 30 مئی 2018 16:51

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء)ترک میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم’’پی کے کے‘‘ کے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع شرناک کے قصبے سلوپی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار کئے جانے والے دہشتگردوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔گرفتار شدگان سے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔