کھوئی رٹہ میں رمضان بازار کے آغاز سے اہلیان کھوئی رٹہ کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا

سستے فروٹ اور سبزیات سے لوگ مستفید ہونے لگے عوام علاقہ کا خراج تحسین

بدھ 30 مئی 2018 17:12

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء)کھوئی رٹہ میں رمضان بازار کے آغاز سے اہلیان کھوئی رٹہ کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا سستے فروٹ اور سبزیات سے لوگ مستفید ہونے لگے عوام علاقہ کا خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق سٹی کھوئی رٹہ میں رمضان بازار کے آغاز سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گئی ہے رمضان بازار سے لوگوں کو سستے فروٹ اور سستی سبزیات دستیاب ہو رہی ہیں سستے رمضان بازار شروع کرنے پر عوام علاقہ نے اسسٹنٹ کشنر علی اصغر راجہ اور تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل انتظامیہ نے احسن اقدامات کر کے رمضان کے مقدس مہینہ میں عوام کو ریلیف پہنچایا ہے رمضان بازار سے ہمیںکم نرخوں میں چیزیں دستیاب ہوتی ہیں بلاشبہ ایسے اقدامات انتظامیہ اپنے فرائض کو ادا کر کے مخلوق خدا کی دعائیں بھی لے رہی ہیں ۔