چیئرمین آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کی زیرکار اہم نوعیت کے کیسسز کو جلد از جلد کرنے کی ہدایت

بدھ 30 مئی 2018 17:12

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ترجمان احتساب بیور و کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے زیرکار اہم نوعیت کے کیسسز کو جلد از جلد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس سلسلہ میں چیئرمین نے حبیب بینک برانچ سہنسہ ،قریشی گھی ملز اور PMUکے حوالے سے متعلقہ تفتیشی آفیسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔

چیئرمین احتساب بیورو نے حبیب بینک سہنسہ برانچ کرپشن کیس کے سلسلے میں متعلقہ انوسٹی گیشن آفیسر سے بریفنگ لی اور اہم شواعد کے حصول کیلئے ہدایات جاری کیں۔ چیئرمین نے متذکرہ کیس میں بریفنگ سے مطمّین ہوتے ہوئے اظہار کیا کہ کیس میں بلا تفریق کارروائی عمل میںلاتے ہوئے تمام لوگوں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے قصور واران کا بلا امتیاز کیس تیار کرتے ہوئے کارروائی کی جائے اور فائنل رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

PMU کے حوالے سے چیئرمین احتساب بیورو نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور تفتیشی آفیسر سے کیس کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ لی ۔ چیئرمین نے اس وقت تک کی گئی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اور تفتیش جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور تفتیشی آفیسر نے جناب چیئرمین کو آگاہ کیا کہ تفتیش ہذا میں کارروائی تیزی سے رواں دواں ہے اور تفتیش ہذا کو جلد یکسو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قریشی گھی ملز کیس کی نسبت سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے آمدہ ہدایات کی روشنی میں زیرکار تفتیش میں تین ملزمان نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی اور مابعد تینوں ملزمان نے احتساب کورٹ نمبر02 میرپور سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی جس میںا یک ملزم کی دوران ضمانت فوتگی ہو گئی تھی۔دو ملزمان کی عبوری ضمانت کی منسوخی کے حوالے سے چیئرمین احتساب بیورو نے چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو سردار امجد اسلم کو کیس کی مئوثر پیروی کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ تاریخ سماعت مورخہ06-06-2018 کو ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ ہو سکے۔