آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے ہمارے دیرینہ مطالبہ کو پذیرائی بخشتے ہوئے دس سال سروس کے حامل سیکڑوں ملازمین کو مستقل کو کر کے آزادکشمیر بھر کے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں

پی ڈبلیو ڈی ورکرزیونین آزادکشمیر کے مرکزی صدر سردار افتخار شاہین کی بات چیت

بدھ 30 مئی 2018 17:12

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پی ڈبلیو ڈی ورکرزیونین آزادکشمیر کے مرکزی صدر سردار افتخار شاہین نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے ہمارے دیرینہ مطالبہ کو پذیرائی بخشتے ہوئے دس سال سروس کے حامل سنیکڑوں ملازمین کو مستقل کو کر کے آزادکشمیر بھر کے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں جس پر ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزیر تعمیرات عامہ شاہرات چوہدری محمد عزیز ،سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور دیگر حکومتی ذمہ داران کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈبیلوڈی ورکرز یونین کی طویل جدوجہد کے نتیجہ میں موجود ہ حکومت نے ہمارے دیرینہ مطالبہ کوپورا کیا جس پر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے موجودہ اور سابق عہدیداران اور ملازمین مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز غازی ملت پریس کلب راولاکو ٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فہیم امیر ، ایڈیشنل سیکرٹری ضلع پونچھ محمد جاوید، نائب صدر ضلع پونچھ زبیر گلشن اور مرکزی رہنما سید امتیاز نذیر شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 2000کے قریب ملازمین عارضی بنیادوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن میں سے جن میں سے تقریباًسات سو ملازمین کو جو دس سال یا اس سے زائد سروس کے حامل تھے موجود ہ بجٹ میں مستقل کر دیاگیا ہے ۔

جوموجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ سردار افتخار شاہین نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ ہمارے دیگر مطالبات جن میں اپ گریڈیشن ، فیلڈ سٹاف کا رسک الائونس اور دیگر مطالبات شامل ہیں کو بھی موجودہ حکومت پوراکرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کو مستقل کیاجارہا ہے ان میں سے بعض کی عمر پچاس سے 55سال کی عمر تک ہے اگر موجود ہ حکومت انہیں مستقل نہ کرتی تو ان کے گھروں کے چولہے بجھ جاتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری توقع ہے کہ مستقل کیے گئے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن ایک ہفتے کے اندر جاری کر دیاجائے گا ۔سردار افتخا ر شاہین نے کہا کہ یہ کام آسان نہیں تھا پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین نے طویل عرصے تک اس کام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی کہیں سابق وزرائے اعظم نے بھی اس مطالبہ کو پورا کرنے کا اعلان کیا لیکن ختم نبوت بل کے ساتھ ساتھ یہ سعادت بھی موجودہ حکومت کو حاصل ہوئی ۔جس پر ہم حکومت کے شکر گزار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :